اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ جمہوریت میں نمبر گیم نہیں،تعداد کیساتھ اتفاق رائے کا ہونا بھی ضروری ہے،مشاورت کاعمل جاری ہے، اتفاق رائے سے مسورہ تیار ہوگا تو عمل بھی ہو جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماء سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ جمہوری عمل صبر آزما مگرپھل میٹھا ہوتا ہے، جمہوریت میں نمبر گیم نہیں ہوتی،تعداد کیساتھ اتفاق رائے کا ہونا بھی ضروری ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کا ایک بھی ووٹ ہو اس کی بھی رائے لینا جمہوریت کہلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی گئی مگر کچھ مسائل پر مزید گفتگو کی ضرورت ہے، مشاورت کاعمل جاری ہے، اتفاق رائے سے مسورہ تیار ہو گا تو عمل بھی ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے مؤقف میں دوریاں ختم کرنے کیلئے وقت لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2006ء میں بینظیر شہید اور نوازشریف نے آئینی عدالت کا فیصلہ کیا تھا، 24 سال سے اس پر عملدرآمد کی کوشش کررہے ہیں۔
