اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹخلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس، شریک ملزم کی اخراج ضمانت تحریری فیصلہ...

خلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس، شریک ملزم کی اخراج ضمانت تحریری فیصلہ جاری

لاہور: اے ٹی سی لاہور نے خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کے شریک ملزم کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی لاہورکے جج ارشد جاوید نے خلیل الرحمن قمرہنی ٹریپ کیس کے شریک ملزم یاسر علی کی ضمانت خارج کرنے کا 2صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیش میں سامنے آیا کہ ملزم یاسر نے خلیل الرحمن سے رقم کا مطالبہ کیا، ملزم یاسر کی فون کالز اور موبائل کا سی ڈی آر مغوی کیساتھ میچ کررہا ہے، ملزم کو شناخت پریڈ میں بھی شناخت کیا گیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم سے مال مقدمہ بھی برآمد ہوا، ملزم یاسر کیخلاف کریمنل میٹریل موجود ہے جس پر ضمانت خارج کی جاتی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!