اسلام آباد: اے ٹی سی اسلام آباد نے گرفتار پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت منظور کر کے فوری رہائی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد میں جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے پارلیمنٹ سے گرفتار پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت درخواستوں پر سماعت کی۔
پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ایم این اے احمد چٹھہ مقدمے میں نامزد ہیں، مقدمے میں جو دفعات لگائی گئی ہیں ان کی سزا کم سے کم 3 سال ہے ضمانت منظور نہ کی جائے، جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے استفسار کیا کہ شیر افضل مروت، احمد چٹھہ، شیخ وقاص،عامر ڈوگرو دیگر اراکین قومی اسمبلی سے کچھ برآمد ہوا ہے جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ کچھ برآمد نہیں ہوا۔
بعد ازاں عدالت نے پارلیمنٹ سے گرفتار پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت 30،30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔
