اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں نیپا وائرس سے دوسرے شخص کی...

بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں نیپا وائرس سے دوسرے شخص کی ہلاکت

نئی دہلی: بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں نیپا وائرس سےایک 24 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔ کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج کے مطابق، یہ شخص دارالحکومت تھرواننت پورم سے تقریباً 370 کلومیٹر شمال میں ملاپورم ضلع میں ہلاک ہوا ہے۔

مقامی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق 24 سالہ شخص پرائیویٹ ہسپتال میں داخلے کے دوسرے دن چل بسا ، اس کے نیپا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ میڈیکل آفیسر کی طرف سے موت کی تحقیقات کے دوران نیپا وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا ،ہسپتال میں اس شخص میں انسیفلائٹس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔

محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے میں آنے والے 151 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ جولائی کے بعد کیرالہ میں نیپا وائرس سے ہونے والی یہ دوسری موت ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!