اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیجنگ میں 500سال قدیم محل کی بحالی کا کام مکمل ہوگیا

بیجنگ میں 500سال قدیم محل کی بحالی کا کام مکمل ہوگیا

بیجنگ: بیجنگ کے قدیم شہر کے مرکزی علاقے کے ساتھ شاہی رسومات کی ادائیگی کے مقام چھنگ چھینگ پیلس کمپلیکس کی بحالی کا کام مکمل ہو گیا ہے۔

گزشتہ 15 ماہ کے دوران مکانات کو گرانے اور شاہی عمارتوں کی تزئین و آرائش کے بعد، کمپلیکس کا تاریخی ڈھانچہ بحال کر دیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ محل مستقبل میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

منگ عہد (1368تا 1644) میں تعمیر کردہ  یہ محل زراعت کے خدا کی قربان گاہ کے اندر واقع ہے،جسے شیان نونگتان

مندر بھی کہا جاتا ہے۔ یہ محل پہلے ژائی گونگ کے نام سے معروف تھا جس کا لفظی ترجمہ فاسٹنگ محل ہے۔ یہ وہ جگہ تھی جہاں شہنشاہ کھانے پینے سے پرہیز اور عبادت سے پہلے مراقبہ کرتے تھے۔

چھنگ خاندان (1644تا1911) میں اس کا نام چھنگ چھینگ محل رکھا گیا، جو ایک ایسی جگہ تھی جہاں شہنشا اچھی فصل کی دعا کرتے ہوئے فصلوں کی کاشت سے فارغ ہونے کے بعد جشن منایاکرتےتھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!