اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچھنگ دو میں جن جیانگ نائٹ ٹور نے وسط خزاں تہوار کی...

چھنگ دو میں جن جیانگ نائٹ ٹور نے وسط خزاں تہوار کی سرگرمیاں شروع کردیں

چھنگ دو: وسط خزاں تہوار نزدیک آتے ہی چین کے شہر چھنگ دو کے جن جیانگ میں "روشن چاند کے ساتھ میں اور خزاں” کے موضوع کے تحت سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

رواں سال اس تقریب کو مزید بہتر بنایا گیا ہے اور جدید وسط خزاں تہوار میں این پی سیز "چھانگ ای "، "ہو یی” اور "جیڈ خرگوش” نے شہریوں اور سیاحوں کو تہوار منانے کے لئے مدعو کیا ۔

این پی سیز میں تانگ خاندان کے شاعر "لی بائی”، تانگ خاندان کے موسیقار "لی گوئی نیان ” اور چھنگ دو کے "قدیم شخصیات کے نقال فنکار” بھی شامل تھے۔ جنہوں نے موقع پر موجود شہریوں اور سیاحوں کے لئے گیت اور نظموں کے انوکھی تشریح پیش کی۔

وسط خزاں تہوار کی ہر شب ہر ایک سیاح این پی سی کی تلاش کرتا اور کامیابی سے "چاند” سے متعلق نظمیں پڑھتا ہےاور اسے یادگاری شیلڈ دی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ  جن جیانگ کی رات کی سیاحت بھی شروع ہوچکی ہے جس میں ایک جاندار وسط خزاں تہوار پیش کیا گیا ہے۔ لیونگ واٹر پارک میں چائے کے برتن بنانے کا فن ، منی بورڈ، اور داستان گوئی کے فن پیش کیا جارہا ہے۔

چھنگ ہوا پارک کے نائٹ ٹور میں لانگ مین آرے اسٹریٹ کے فنکار ہر شب فن کا مظاہرہ کررہے ہیں اور میوزک اسکوائر گودی پر نہ صرف اسٹریٹ پرفارمرز فن کا جادو جگارہے ہیں بلکہ بلکہ اس میں جن جیانگ واٹر تھیم سے سجی کشتی بھی شامل ہے جو لوگوں کو دریا پر خوبصورت مناظر اور چھنگ دو کی خصوصیات کی ترجمانی کرتے نظارے سے لطف اندوز کراتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!