اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلسوڈان میں نیم فوجی دستوں کے حملے میں 40 شہری ہلاک

سوڈان میں نیم فوجی دستوں کے حملے میں 40 شہری ہلاک

خرطوم: سوڈان کے وسطی گاؤں پر نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے حملے میں کم از کم 40 شہری ہلاک ہو گئے۔

غیر سرکاری تنظیم ابو غوطہ مزاحمتی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا  ہےکہ آر ایس ایف کے حملے میں ریاست گیزیرہ کے علاقے ابو گوٹا کے گوز النقا گاؤں میں کم از کم 40 شہری ہلاک ہوئے۔

بیان کے مطابق  گاؤں میں کئی لاشیں کھلے آسمان تلے پڑی ہیں کیونکہ آر ایس ایف  گاؤں والوں کو مرنے والوں کی تدفین کے لیے واپس جانے سے روک رہی ہے۔

کمیٹی نے سول سوسائٹی کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ آر ایس ایف پر دباؤ ڈالیں کہ وہ  لوگوں کو گاؤں میں داخل ہونے اور میتوں کی تدفین کی اجازت دے۔

آر ایس ایف نے ابھی تک حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!