انٹرنیشنلہسپانوی وزیراعظم نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی فوجی کارروائی...

ہسپانوی وزیراعظم نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی فوجی کارروائی غیرمعمولی غلطی قرار دے دی

میڈرڈ (شِنہوا) سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچز نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف فوجی کارروائی ایک غیرمعمولی غلطی ہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف جاری فضائی حملے کے لئے امریکہ کو اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کو بھی مسترد کر دیا۔

انہوں نے پرتگال کے وزیراعظم لوئس مونٹی نیگرو کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ یہ جنگ ایک غیرمعمولی غلطی ہے جس کی ہم قیمت چکائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ کی وجہ سےقیمتوں میں پہلے ہی اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے اپنے اس یقین کا اعادہ کیا کہ یہ جنگ بین الاقوامی قانون کے دائرے سے باہر لڑی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اتحادی ممالک کے لئے یہ اچھا ہے کہ جب  کوئی  درست ہو تو  اس کی مدد کی جانی چاہیے اور جب غلطی کی جا رہی ہو تو اس کی نشاندہی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ قبرص کو ممکنہ ایرانی حملے سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہسپانوی بحری جنگی جہاز کرسٹوبال کولون بھیجنے کے فیصلے اور حکومتی موقف کی وضاحت کے لئے سپین کی کانگریس سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس مضبوط عزم کے ساتھ ہم ایران جنگ کی مخالفت کرتے ہیں، اسی عزم کے ساتھ ہم واضح طور پر ایسا اتحادی یورپی ملک جو اس تنازع کا شکار ہے، اس کے ساتھ یکجہتی اور  اس کی مدد کرنے کے لئے بھی پرعزم ہیں۔

مونٹی نیگرو نے اس موقع پر  کہا کہ پرتگال تنازعات کے حل کے لئے سفارتکاری اور مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں