ایک چینی ایکروبیٹک ٹروپ نے پیر کے روز اسپین کے شمال مشرقی شہر جیرونا میں منعقدہ انٹرنیشنل سرکس فیسٹیول آف دی گولڈن ایلیفینٹ میں اپنی پرفارمنس مکمل کر لی۔ یہ فیسٹیول اسی روز اختتام پذیر ہوا۔
رواں برس یہ تقریب 26 فروری سے 2 مارچ تک منعقد ہوئی۔
جیانگسو یان چینگ جیانہو ایکروبیٹک ٹروپ نے درستگی، ردھم اور فضا میں دل تھام لینے والے کرتبوں کے شاندار امتزاج سے شائقین کو متاثر کیا۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): بو شوچوان، کوچ، جیانگ سو یان چینگ جیانہو ایکروبیٹک ٹروپ
"مختلف ممالک اور خطوں سے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرنے آئے۔ شائقین نے پرفارمنسز دیکھنے کے بعد ممکن ہے مختلف جذبات محسوس کئے ہوں۔ میری نظر میں وہ بہت خوش تھے اور خوشگوار جذبات کے ساتھ اپنے گھروں کو لوٹے۔”
ایشیا، مشرقی یورپ، لاطینی امریکہ اور افریقہ سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی شرکت کے باعث فیسٹیول کا 2026 کا ایڈیشن وسیع جغرافیائی نمائندگی کے اعتبار سے نمایاں رہا۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): بو شوچوان، کوچ، جیانگ سو یان چینگ جیانہو ایکروبیٹک ٹروپ
"مجھے امید ہے کہ چین کی تین ہزار برس سے زیادہ پرانی ایکروبیٹک ثقافت سے یورپی شائقین زیادہ سے زیادہ لطف اندوز ہوں گے۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): گاؤ یوآن جیے، ایکروبیٹ، جیانگ سو یان چینگ جیانہو ایکروبیٹک ٹروپ
"یہ پہلا موقع ہے کہ میں یورپ اور اسپین آیا ہوں۔ ٹرامپولین شو بھی میرا پہلا اسٹیج ڈیبیو تھا۔ میں یہاں کے شائقین کی گرمجوشی اور خوش دلی کو بخوبی محسوس کر سکتا تھا۔ میں اپنی پرفارمنس کے آغاز میں گھبراہٹ سی محسوس کی لیکن شائقین کے پرتپاک استقبال نے مجھے بے حد خوش کر دیا۔”
صوبہ جیانگسو کی جیانہو کاؤنٹی کا شمار چینی ایکروبیٹکس کے اہم ابتدائی مراکز میں ہوتا ہے۔
نرم حرکات اور حیران کن تکنیک کے منفرد امتزاج کے باعث مشہور جیانہو کی ایکروبیٹکس کو سال2008 میں قومی غیر مادی ثقافتی ورثے کی دوسری فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
جیرونا، اسپین سے شنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ




