تازہ ترینمیں نے کرکٹ میں جگہ کارکردگی کی بنیاد پر بنائی، فیلڈنگ کی...

میں نے کرکٹ میں جگہ کارکردگی کی بنیاد پر بنائی، فیلڈنگ کی وجہ سے نہیں، محمد عامر

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر محمد عامر نے کہا ہے کہ میں نے کرکٹ میں جگہ کارکردگی کی بنیاد پر بنائی، فیلڈنگ کی وجہ سے نہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے محمد عامر نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ مجھے محمد کیف کے کیریئر کے بارے میں زیادہ معلوم نہیں، انہوں نے انڈین پریمیر لیگ میں صرف 29 میچز کھیلے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 103 تھا، مجھے بھارتی ٹیم کے بارے میں بات کر کے توجہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں، میں 350 ٹی 20 میچز کھیل چکا ہوں۔

محمد عامر نے کہا کہ میں نے عالمی سطح پر اپنی جگہ کارکردگی کی بنیاد پر بنائی ہے، فیلڈنگ کی وجہ سے نہیں، آپ کو دادا (سارو گانگولی) کا شکریہ ادا کرنا چاہئے، آپ نے کرکٹ اپنی فیلڈنگ کی وجہ سے کھیلی ہے، اس طرح کے ریمارکس نہیں دینے چاہئیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں