تازہ ترینٹی 20ورلڈ کپ فائنل، توہم پرستی و وہم کا شکار بھارتی کرکٹ...

ٹی 20ورلڈ کپ فائنل، توہم پرستی و وہم کا شکار بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنا ہوٹل تبدیل کرلیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل توہم پرستی اور وہم کا شکار بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنا ہوٹل تبدیل کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوٹل کی تبدیلی کے حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا تاہم بھارتی ٹیم اب اس ہوٹل میں نہیں جہاں رہائش پذیر ہوتے اسے ورلڈ کپ 2023ء میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

شکست کی وجہ سے ہوٹل تبدیل کرنے پر بھارتی میڈیا نے اسے ممکنہ طور پر حد سے زیادہ توہم پرستی اور وہم قرار دیا ہے۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل سے پہلے ممبئی میں ٹریننگ سیشن چاند گرہن کے اثرات سے محفوظ رہنے کیلئے 45منٹ تاخیر سے شروع کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے ممکنہ طور پر ریڈ پچ پر فائنل کھیلنے کا امکان ہے، 2ہفتے قبل احمد آباد میں بلیک پچ پر اسے جنوبی افریقہ سے شکست ہوئی تھی جبکہ ممبئی میں سیمی فائنل ریڈ مٹی کی پچ پر کھیلا گیا تھا جہاں بھارت کی بیٹنگ کامیاب رہی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد وینیو کو بھارتی ٹیم کیلئے بدقسمت قرار دیا جاتا ہے تاہم قسمت تبدیل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں