پاکستان اور سعودی عرب نے مشرق وسطی کشیدگی کے پرامن حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلا اشتعال جارحیت علاقائی سلامتی و استحکام کیلئے کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہے، امید ہے ایران کسی غلط فہمی سے بچنے کیلئے ہوشیاری اور سمجھداری کا مظاہرہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی شہزادے خالد بن سلمان سے ملاقات کی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مملکت پر ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں سے پیدا ہونیوالی سیکیورٹی صورتحال کی سنگینی اور سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے فریم ورک کے اندر انہیں روکنے کیلئے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
رہنماؤں نے زور دیا کہ بلا اشتعال جارحیت علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے کوششوں کو نقصان پہنچاتی اور تنازعات کے پرامن حل کیلئے آپشنز کو روکتی ہے۔
فریقین نے کہا کہ امید و خواہش ہیکہایران کسی غلط فہمی سے بچنے کیلئے ہوشیاری اور سمجھداری کا مظاہرہ کرے گا اور بحران کے پرامن حل کے خواہاں دوست ممالک کے ہاتھ مضبوط کرے گا۔




