ایران نے عراقی کرد رہنماؤں کے امریکہ سے تعاون پر انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی فوج نے واضح کیا ہے کہ دشمن کیساتھ کسی بھی قسم کا تعاون برداشت نہیں کیا جائے گا، ضرورت پڑنے پر کرد گروہوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔
ترجمان نے واضح کیا ہے کہ دشمن سے تعاون پر کردوں کو ایسا کچلیں گے کہ آئندہ سیکیورٹی نصیب نہ ہو۔
ماہرین کے مطابق کرد گروہ تنازع میں شامل ہوئے تو یہ تنازعہ عراق اور ایران کی سرحدی علاقوں تک پھیل سکتا ہے اور خطے میں ایک نئے محاذ کے کھلنے کا خدشہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔




