مشرقی وسطی کشیدگی کے باعث ہفتے کو ملک بھر سے97پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
حکام کے مطابق دبئی، بحرین، ابوظہبی، شارجہ اور دوحہ کی 25پروازیں، لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عرب امارات دوحہ استنبول کی 27پروازیں، ملتان ائیرپورٹ سے 8 اور فیصل آباد ائیرپورٹ سے 7 سیالکوٹ ائیرپورٹ سے 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
حکام کے مطابق 8 دنوں میں ملک بھر سے 1300 مشرق وسطی کی پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ ایک ہفتے میں مشرق وسطی کی 27600پروازیں منسوخ ہوئیں۔




