پاکستانبلوچستان، سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 15 خوارج جہنم...

بلوچستان، سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 15 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 15فتنہ الخوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ہرنائی میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو گھیر کر بھرپور کارروائی کی اور 12 خوارج ہلاک کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بسیما میں بھی آپریشن کے دوران بھارتی سرپرست یافتہ 3دہشت گرد ہلاک ہوئے، فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کا سراغ لگا کر موثر اور فیصلہ کن کارروائی کی۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث اور سیکیورٹی فورسز کو مطلوب تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز پاکستان سے بیرونی سر پرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں