بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں قائم چینی ثقافتی مرکز نے منگل کے روز لالٹین فیسٹیول کے سلسلے میں ایک ثقافتی تجرباتی تقریب کا انعقاد کیا۔
شرکاء نے روایتی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے تانگ یوآن(چپچپے چاول کے میٹھے گولے) اور ڈمپلنگز تیار کئے جبکہ تہوار کی مناسبت سے رنگ برنگی لالٹینیں بھی بنائیں۔
چینی ثقافتی مرکز کے عملے کے مطابق اِن ثقافتی تقریبات نے صوفیہ میں مستقل مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ ہر سیشن میں تقریباً 200 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔
صوفیہ سے شنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
صوفیہ میں چینی ثقافتی مرکز میں لالٹین فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب
مقامی افراد نے چینی ثقافت کو قریب سے جاننے میں بھرپور دلچسپی دکھائی
شرکاء نے روایتی چینی پکوان تانگ یوآن اور ڈمپلنگز تیار کرنے میں حصہ لیا
تہوار کی خوشیوں میں رنگ برنگی لالٹینیں بنانے کی سرگرمی بھی شامل تھی
تقریب میں چینی روایات اور تہواروں کی جھلک نے شرکاء کو مسحور کیا
صوفیہ کے شہریوں کو چینی ثقافت سے روشناس ہونے کا منفرد تجربہ حاصل ہوا
مختلف ثقافتی سرگرمیوں سے شرکاء خوب محظوظ ہوئے
چینی مرکز کے ثقافتی پروگراموں نے صوفیہ میں مسلسل مقبول حاصل کر لی
ہر سیشن میں تقریباً دو سو افراد شرکت کے لئے پیشگی رجسٹریشن کرائی
تقریبات چین اور بلغاریہ کے ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بناتی ہیں




