اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور کیریبین ممالک کا ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر...

چین اور کیریبین ممالک کا ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائیکو: چین اور کیریبین ممالک نے چوتھے چین کیریبین اقتصادی اور تجارتی تعاون فورم کی وزارتی کانفرنس کے دوران ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ہفتے کے روز اختتام پذیر ہونے والا یہ تین روزہ اجلاس چین کے جزیرائی صوبے ہائی نان میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران ابھرتے ہوئے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی اور ان نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیاجو ماحول دوست، کم کاربن ترقی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں میں چین-کیریبین تعاون کو فروغ دیںے کیلئے سازگار ہیں۔

چینی نائب وزیر تجارت وانگ شووین نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں ، چین اور کیریبین تجارت میں 13 فیصد کی اوسط سالانہ شرح سے اضافہ ہوا ہے جو اسی مدت کے دوران چین کی مجموعی غیر ملکی تجارت کی نمو سے 3 فیصد زیادہ ہے۔

وانگ نے کیریبین ممالک کے ساتھ تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لئے 5 جی مواصلات، مصنوعی ذہانت اور آلودگی پر قابو پانے جیسے شعبوں میں عالمی معیار کی ٹیکنالوجیوں سے لیس اپنے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنے پر چین کی آمادگی کا اظہار کیا۔

اجلاس میں ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں چین اور کیریبین تجارت کو وسعت دینے کے مشترکہ مقصد کو اجاگر کیا گیا۔ اعلامیہ میں جانوروں اور پودوں کے معائنے اور قرنطینہ، صحت کی دیکھ بھال اور سیاحت جیسے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ خوراک کی پیداوار، ماحول دوست ترقی، ڈیجیٹل معیشت اور بلیو اکانومی جیسے شعبوں میں باہمی سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!