تازہ ترینمصباح الحق اور سرفراز احمد پی سی بی سلیکشن کمیٹی میں شامل

مصباح الحق اور سرفراز احمد پی سی بی سلیکشن کمیٹی میں شامل

سابق آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر علیم ڈار کے سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے چار رکنی سلیکشن کمیٹی کی از سر نو تشکیل کردی ہے جس کے مطابق سابق کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد کو بھی سلیکشن کمیٹی کاحصہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب چار رکنی سلیکشن کمیٹی ٹیموں کا انتخاب کیا کریگی، سلیکشن کمیٹی میں عاقب جاوید، اسد شفیق، مصباح الحق اور سرفراز احمد شامل ہیں، علیم ڈار کے مستعفی ہونے کے بعد سلیکشن کمیٹی میں سے ڈیٹا اینالسٹ عثمان ہاشمی کو نکال دیا گیا ہے۔

مصباح الحق اور سرفراز احمد اس سے پہلے سلیکشن میں اپنی رائے دیا کرتے تھے تاہم اب ان کو باقاعدہ طور پر سلیکشن کمیٹی کا رکن بنا لیا گیا ہے۔سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کوچ بھی بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں