امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد خلیجی ممالک میں دھماکوں اور کشیدگی کی خبریں سامنے آئیں، ابوظہبی، دبئی، قطر اور کویت میں دھماکوں کی اطلاعات نے عوام کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
تاہم دبئی میں موجود معروف بھارتی ریپر یویو ہنی سنگھ نے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ شہر میں سب کچھ محفوظ ہے۔
ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ دبئی میں بالکل ٹھیک ہے، سپر سیف، خبروں میں آنیوالی بیوقوفانہ افواہوں پر یقین نہ کریں۔بعد ازاں انہوں نے دبئی کے سٹوڈیو سے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنی ٹیم کیساتھ کام کرتے دکھائی دئیے، انہوں نے لکھا کہ ہم دبئی میں محفوظ ہیں، کام جاری ہے۔




