پاکستانسپریم کورٹ، خواتین کی گواہی بارے کیس، وفاق و صوبوں کو نوٹس...

سپریم کورٹ، خواتین کی گواہی بارے کیس، وفاق و صوبوں کو نوٹس جاری، جواب طلب

سپریم کورٹ شریعت اپیلیٹ بینچ نے خواتین کی گواہی بارے کیس میں وفاق و صوبوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا جبکہ ریمارکس دیئے ہیں کہ خواتین کی گواہی کے حوالے سے سور البقرہ میں تفصیلات موجود ہیں۔

جمعرات کو جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے خواتین کی گواہی کے حوالے سے کیس پر سماعت کی۔

جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ خواتین کی گواہی کے حوالے سے سور البقرہ میں تفصیلات موجود ہیں، خواتین کی گواہی کن صورتوں میں مانی جاتی ہے، واضح طور پر بیان کی گئی ہے۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار خواتین کا انتقال ہو گیا ہے، تاہم کیس کو جاری رکھنا ضروری ہے تاکہ معاملے پر فیصلہ ہو سکے۔

عدالت نے سپریم کورٹ بار کی فنانس سیکرٹری سائرہ راجپوت کو طلب کر لیا اور خواتین صحافیوں کو بھی روسٹرم پر بلایا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ معاملہ خواتین کی گواہی کے اصولوں سے متعلق ہے اور عدالت نے سائرہ راجپوت اور خواتین صحافیوں کو معاون مقرر کر دیا ہے۔

جسٹس شاہد وحید نے فریقین کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت میں انہیں پیش ہونا ہوگا۔

بعد ازاں عدالت نے وفاق و صوبوں ودیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جامع جواب طلب کر لیا ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں