بیجنگ: چینی مین لینڈ کے ترجمان نے تائیوان کے رہنما لائی چنگ تے کے تائیوان کے عوام کی نام نہاد خود مختاری کے مطالبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ "تائیوان کی آزادی” اور آبنائے تائیوان میں محاذ آرائی بڑھانے کے ان کے مذموم عزائم پوری طرح بے نقاب ہوگئے ہیں۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے یہ بات لائی کے بیان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔
چھن نے کہا کہ لائی اور ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کا عمومی رویہ ہے کہ وہ "جمہوریت اور آزادی” کے نام پر تائیوان کے عوام پر "تائیوان کی آزادی” کا موقف مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ترجمان چھن نے مزید کہا کہ یہ طرز عمل تائیوان کو نہ صرف جنگ کے خطرے کی طرف دھکیلے گا بلکہ تائیوان کے ہم وطنوں کے لئے بھی گہری پریشانی کا سبب بنے گا اس کے علاوہ انہیں اور ان کی آنے والی نسلوں کو بھی "تائیوان کی آزادی” کے تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے تائیوان کے ہم وطنوں پر زور دیا کہ وہ جمہوریت اور آزادی کے حقیقی مقاصد سمجھیں اوراس بات کا مکمل ادراک کریں کہ "تائیوان کی آزادی” آبنائے میں امن اور سلامتی کے لئے خطرہ ہے اس لئے وہ "تائیوان کی آزادی” اور بیرونی مداخلت کی سختی سے مخالفت کریں۔
