غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ خفیہ رابطے ہوئے ہیں جس نے نیتن یاہو کی نیندیں حرام کردی ہیں۔
میڈیا نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی انٹیلیجنس کا سی آئی اے سے براہ راست رابطہ ہوا ہے، ایرانی ایجنسی نے تیسرے ملک کے ذریعے سی آئی اے سے رابطے کئے ہیں اور تنازع کے خاتمے سے متعلق امور بات چیت کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران سے خفیہ بات چیت سے متعلق نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس سے وضاحت طلب کرلی ہے، میڈیا کے مطابق اسرائیل کو خدشہ ہے کہ مقاصد حاصل ہونے سے پہلے سیز فائر نہ ہوجائے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی انٹیلیجنس نے ایران امریکا خفیہ روابط کی رپورٹس وزیراعظم کودی ہیں۔
نیتن یاہو کے خدشات پر ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایسے کوئی رابطے نہیں ہوئے۔
دوسری جانب ایران نے بھی امریکا سے ممکنہ خفیہ رابطے کی تردید کردی ہے اور رپورٹ کو منگھڑت قرار دیا ہے۔




