پاکستاناسلام آباد، سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں، 86 غیر قانونی مقیم افغانی گرفتار

اسلام آباد، سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں، 86 غیر قانونی مقیم افغانی گرفتار

اسلام آباد پولیس، رینجرز، ایلیٹ پولیس، ڈولفن، سی ٹی ڈی سمیت انٹلیجنس اداروں نے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 86 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق ملک بھر میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی سکریننگ، رہائشی ریکارڈ اور شناختی دستاویزات کی جانچ جاری ہے۔

حکام کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، جہلم اور چکوال کے حساس مقامات، آبادیوں اور تجارتی مراکز کی سکریننگ کے دوران کرایہ داری قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں، مشتبہ سرگرمیوں کی چھان بین جاری ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں، منشیات اور اسلحہ برآمدگی کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں