پاکستانپنجاب، بذریعہ جدید ٹیکنالوجی معدنیات و قدرتی ذخائر کی تلاش، پی بی...

پنجاب، بذریعہ جدید ٹیکنالوجی معدنیات و قدرتی ذخائر کی تلاش، پی بی آئی ٹی، کینیڈین کمپنی میں معاہدہ طے

پنجاب میں بذریعہ جدید ٹیکنالوجی معدنیات و قدرتی ذخائر کی تلاش کیلئے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اور کینیڈین کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

ترجمان پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے مطابق ٹورنٹو میں چیئرمین پی بی آئی ٹی محمد منتہی اشرف اور کینیڈین ایکسیوم گروپ کے صدر و سی ای او ڈوگ اینگڈیل نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔

معاہدے کے تحت پنجاب میں معدنیات اور قدرتی ذخائر کی تلاش جدید سیٹلائٹ اور جیو سپیشل ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جائیگی۔

سیٹلائٹ ڈیٹا، ریموٹ سینسنگ اور جغرافیائی تجزیاتی طریقوں کی مدد سے صوبے میں معدنی وسائل کی نشاندہی اور بہتر منصوبہ بندی ممکن ہو سکے گی۔

ترجمان کے مطابق اس اشتراک کے تحت سیٹلائٹ سے حاصل ڈیٹا کو قابل عمل معلومات میں تبدیل کیا جائے گا جس سے معدنی وسائل کی تلاش اور ان کے مو ثر استعمال میں مدد ملے گی۔

انہوں نے اس اقدام کو پبلک سیکٹر اور جدید ٹیکنالوجی کے درمیان اہم اشتراک قرار دیا۔چیئرمین پی بی آئی ٹی محمد منتہی اشرف نے کہا کہ عالمی شراکت داریوں کے ذریعے معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکتا ہے، حکومت پنجاب وزیراعلی کے وژن کے مطابق معدنیات کے شعبے کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر کے ترقی کی نئی راہیں کھولنا چاہتی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں