انٹرٹینمنٹشادی سے ایک رات پہلے گھر سے بھاگ گئی تھی، اداکارہ کنول...

شادی سے ایک رات پہلے گھر سے بھاگ گئی تھی، اداکارہ کنول فاروق

نامور پاکستانی اداکارہ کنول فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ والدین نے انکی شادی طے کی تھی لیکن وہ شادی سے ایک رات قبل بھاگ گئی تھیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ کا کہنا تھا میں سمجھتی ہوں کہ انسان جو بھی پروفیشن اختیار کرنا چاہتا ہے تو وہ اس میں نہیں پہنچ پاتا کیونکہ وہ وقت کیساتھ تبدیل ہوتا رہتا ہے، میں نے بطور ڈیزائنر شروعات کی اور پھر اپنا بوتیک بھی کھولا، بطور بیوٹیشن بھی کام کیا، سیلون بھی کھولا لیکن ان سے ہٹ کر پھر ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا میں آگئی۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ شادی سے بھاگی ہوئی بھی ہیں اور یہ بات بالکل سچ ہے، میزبان کے اصرار پر انہوں نے بتایا کہ دراصل میرے گھر والے پیچھے پڑے ہوئے تھے کہ شادی کرو، میں نے بھی والدین کا دل رکھنے کیلئے انکار نہیں کیا اور خوب ساری شاپنگ وغیرہ کی اور پھر جس دن شادی تھی اس سے ایک رات پہلے بھاگ گئی، میرے والدین بھی تھوڑا بہت سمجھ چکے تھے اور وہ مجھے جانتے تھے، انہیں شک تھا اسلئے انہوں نے بھی محدود لوگوں کو بلایا اور ابتدا میں صرف نکاح کی تقریب رکھی، والدین خوش تھے تو میں نے کہا کچھ وقت کیلئے انہیں خوش رہنے دو۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں