پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے باعث بنگلا دیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، شاہین آفریدی دورہ بنگلا دیش میں ون ڈے ٹیم کی قیادت کرینگے، پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش پروگرام کے مطابق ہوگا۔
پاکستانی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے 9مارچ کو کراچی سے روانہ ہوگی جبکہ قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان ایک دو دن میں چیئرمین محسن نقوی کی منظوری سے ہوگا۔
پاک بنگلا دیش ون ڈے میچز 11، 13اور 15مارچ کو ڈھاکا میں کھیلے جائینگے۔




