تازہ ترینتیانجن میں یانگ لیو چھنگ ووڈ بلاک پینٹنگز کے لئے رنگ پیسنے...

تیانجن میں یانگ لیو چھنگ ووڈ بلاک پینٹنگز کے لئے رنگ پیسنے کی روایت برقرار

چین کے شمالی شہر تیانجن میں ایک چھوٹی سی ورکشاپ کے اندر کاریگر معدنی رنگ ہاتھوں سے پیس رہے ہیں۔ یہ رنگ نئے چینی سال کی خوشیوں کے موقع پر تیار کی جانے والی یانگ لیو چھنگ ووڈ بلاک پینٹنگز میں استعمال ہوتے ہیں۔

گھوڑے کے نئے سال کے مجموعوں کے لیے صدیوں پرانی یہ روایت شوخ رنگوں کے ساتھ نئی زندگی پا رہی ہے اور پہلے سے کہیں زیادہ جاندار دکھائی دیتی ہے۔

اسٹینڈ اپ 1 (چینی): ژانگ یوچی، نمائندہ شِنہوا

"ایک رنگ پیسنے کے لئے کتنا وقت چاہئے ہوتاہے؟”

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): وانگ یان، وارث،  یانگ لیو چھنگ ووڈ بلاک پینٹنگ

"آدھا دن۔ پورا دن بھی لگ جاتا ہے۔”

اسٹینڈ اپ 2 (چینی): ژانگ یوچی، نمائندہ شِنہوا

"یہ یانگ لیو چھنگ ووڈ بلاک پینٹنگ کی ایک ورکشاپ ہے۔ اس طرح کے چینی عوامی فن میں عموماً شوخ بلکہ بعض اوقات نہایت گہرے رنگ استعمال کئے جاتے ہیں۔ گھوڑے کے سال کے اپنے مجموعوں میں ہم اس فن کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔”

اسٹینڈ اپ 3 (چینی): ژانگ یوچی، نمائندہ شِنہوا

"ان رنگوں کے امتزاج کے پیچھے کیا سوچ کارفرما تھی؟”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): وانگ یان، وارث،  یانگ لیو چھنگ ووڈ بلاک پینٹنگ

"ہم بس یہ چاہتے تھے کہ اس میں کچھ زیادہ زندگی اور جوش و خروش محسوس ہو۔ آخرکار یہ نیا سال ہے اور گھوڑا خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ جب وہ سرپٹ دوڑتا ہے تو ایک ہلکا، پھرتیلا اور ولولہ انگیز احساس  پیدا ہوتا ہے۔”

رواں برس کے گھوڑے کے موضوع پر مبنی پرنٹس بھی دیکھیے۔ ان کے رنگ واقعی حیرت انگیز ہیں خاص طور پر یہ قوسِ قزح جیسے رنگوں والی ایال بے حد دلکش ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): وانگ یان، وارث، یانگ لیو چھنگ ووڈ بلاک پینٹنگ

"جامنی، پیلا اور نارنجی۔ پھر ہم اس میں تھوڑی سی سیاہی شامل کرتے ہیں۔ اسی طرح ہم یہ خوبصورت کثیر رنگی اثر حاصل کرتے ہیں۔ ہم نئے سال کی پینٹنگز میں جو رنگ استعمال کرتے ہیں وہ دراصل روایتی چینی مصوری کے رنگوں سے کافی حد تک ملتے جلتے ہیں۔ لہٰذا معدنی سبز اور لاجوردی نیلا رنگ عموماً لباس کے لئے استعمال ہوتے ہیں جبکہ اوکھر اور سنابار چہروں کی رنگت کے لئے مخصوص ہوتے ہیں۔”

آپ چاہتے ہیں کہ رنگ برسوں تک نمایاں اور شوخ دکھائی دیں تو پھر معدنی رنگ ہی استعمال کرنا ہوں گے۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): وانگ یان، وارث، یانگ لیو چھنگ ووڈ بلاک پینٹنگ

"ان کے رنگ شوخ ہوتے ہیں مگر ساتھ ہی ان میں ایک گرمجوش ساخت بھی برقرار رہتی ہے۔ اور یہ معدنی رنگ ایک دھاتی چمک بھی رکھتے ہیں۔”

اور ایک کام ایسا ہے جو ہر شاگرد کو لازمی سیکھنا پڑتا ہے: جانوروں کی گوند ملا کر رنگ اچھی طرح پیسنا۔

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): وانگ یان، وارث، یانگ لیو چھنگ ووڈ بلاک پینٹنگ

"وقفے کے دوران جب ہم پینٹنگ نہیں کر رہے ہوتے تو ہم رنگ پیسنے کا کام کرتے ہیں۔ اور شاگرد بھی ابتدا رنگ پیسنے ہی سے کرتے ہیں۔ پہلے اپنے سامان اور مواد پر مہارت حاصل کرنا ضروری ہے ورنہ مصوری آسان نہیں ہوتی۔ جیسا کہ چینی کہاوت ہے کہ ’تیز اوزار اچھا کام کرواتے ہیں۔‘”

ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): وانگ یان، وارث، یانگ لیو چھنگ ووڈ بلاک پینٹنگ

"اوہ، آپ تو واقعی پوری طرح اس میں مگن ہو گئے ہیں!”

پرانی کہانیاں، نئے انداز۔ ڈیجیٹل ڈیزائن اس مجموعے کے لئے رنگوں کے مزید نئے امتزاج کے دروازے کھول رہا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 7 (چینی): وانگ یان، وارث، یانگ لیو چھنگ ووڈ بلاک پینٹنگ

"یہی بنیادی طریقہ ہے جس سے تمام ابتدائی خاکے تیار ہوتے ہیں۔”

یہ لوک فن آج بھی ارتقا کے سفر پر گامزن ہے۔

تیانجن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

تیانجن میں یانگ لیو چھنگ ووڈ بلاک پینٹنگ کی صدیوں پرانی روایت آج بھی زندہ

نئے چینی سال کی پینٹنگز کے لئے معدنی رنگ ہاتھوں سے پیسے جاتے ہیں

شوخ اور پائیدار رنگ برسوں تک اپنی چمک برقرار رکھتے ہیں

جامنی، پیلا اور نارنجی ملانے سے قوسِ قزح جیسا دلکش رنگ بنتا ہے

معدنی سبز عموماً لباس جبکہ سنابار چہروں کی رنگت کے لئے استعمال ہوتے ہیں

ہر شاگرد تربیت کا آغاز جانوروں کی گوند کے ساتھ رنگ پیسنے سے کرتا ہے

ایک رنگ پیسنے میں آدھا یا پورا دن لگ جاتا ہے

اوزار اور مواد پر عبور سے ہی عمدہ فن پارہ تخلیق ہوتا ہے

صدیوں پرانا لوک فن آج بھی نئے انداز کے ساتھ ارتقا پذیر ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں