پاکستانسرحدی چیک پوسٹس پر حملے، پنجاب پولیس کا سی ٹی ڈی کیلئے...

سرحدی چیک پوسٹس پر حملے، پنجاب پولیس کا سی ٹی ڈی کیلئے 4 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب پولیس نے سرحدی چیک پوسٹس پر حملوں کے بعد سی ٹی ڈی کیلئے 4بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق یہ گاڑیاں 12 کروڑ روپے کی لاگت سے حاصل کی جائیں گی، گاڑیوں کی خریداری پنجاب پولیس کے آئی جی کی لاجسٹک برانچ کرے گی اور یہ عمل آئندہ چند ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔

حکام کے مطابق خریدی جانیوالی بلٹ پروف گاڑیاں میانوالی، ڈی جی خان سمیت دیگر سرحدی اضلاع میں تعینات اعلی افسران کو فراہم کی جائیں گی، اقدام سے سیکیورٹی اقدامات کو مزید موثر بنایا جاسکے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں