انٹرنیشنلاقوام متحدہ کا افغانستان اور پاکستان کے درمیان جھڑپیں روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کا افغانستان اور پاکستان کے درمیان جھڑپیں روکنے کا مطالبہ

کابل(شِنہوا) افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاون مشن (یو این اے ایم اے) نے افغانستان اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے درمیان جاری سرحد پار جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے لڑائی فوری طور پر بند کرنے، بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے اور شہریوں کو مزید نقصان سے بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 فروری کی رات سے 2 مارچ تک اقوام متحدہ نے افغانستان میں  جانی نقصان کی تصدیق کی ہے۔

جھڑپوں سے مشرقی اور جنوب مشرقی افغانستان کے متعدد صوبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ کار دفتر کے ابتدائی جائزے کے مطابق تقریباً 16 ہزار400 خاندان لڑائی کے باعث بے گھر ہو چکے ہیں۔ کچھ خاندان جو پہلے زلزلوں کے سبب اپنے گھروں سے نقل مکانی کر چکے تھے، ایک بار پھر ہنگامی بنیادوں پر نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جاری جھڑپوں نے نقل و حرکت کو شدید متاثر کیا ہے جس کے باعث انسانی امداد کی تنظیموں کے لئے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں تک رسائی مشکل ہو گئی ہے۔

اقوام متحدہ نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کریں، شہری جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور انسانی امداد کی فراہمی کے لئے محفوظ اور بلا رکاوٹ ماحول فراہم کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں