امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی کارروائیوں میں ایران کی اعلیٰ قیادت اور عسکری صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا جا چکا ہے اور اب امریکا ایران کیخلاف فوجی حملوں کی تیسری لہر شروع کرنے جا رہا ہے۔
اوول آفس میں جرمن چانسلر کیساتھ ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا بحری بیڑا، فضائیہ، ریڈار سسٹم اور فضائی نگرانی کا نظام تقریبا ًمکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، پہلے حملے میں 49افراد شہید ہوئے جبکہ نئی قیادت کے انتخاب کیلئے ہونیوالے اجلاس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ٹرمپ نے کہاکہ جن لوگوں کو ہم ممکنہ طور پر نئی قیادت سمجھ رہے تھے، ان میں سے زیادہ تر مارے جا چکے ہیں اور نئی قیادت بھی حملوں کی زد میں آ سکتی ہے۔




