کیلیفورنیا کے ساحلی شہر نیوپورٹ بیچ میں نئے قمری سال کے اختتام پر ہفتہ کے روز نئے چینی سال کی ایک شاندار اور رنگا رنگ تقریب اور سفری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں بہار تہوار کی ثقافتی جھلکیوں کو چین کی سرمائی سیاحت کے مناظر کے ساتھ یکجا کیا گیا۔ "چائنیز نیو ایئر، ڈسکور ونٹر چائنہ” کے عنوان سے یہ پروگرام نیوپورٹ بیچ کے مشہور ساحلی کاروباری مرکز ’فیشن آئی لینڈ‘ میں منعقد ہوا۔ لاس اینجلس میں قائم چائنہ نیشنل ٹورسٹ آفس کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی اس تقریب میں جنوبی کیلیفورنیا کی مقامی برادریوں کو چین کی روایتی تہوار ثقافت کی دلکشی اور متحرک سرمائی سیاحت کے متنوع تجربات سے روشناس کرایا گیا۔
پروگرام کے دوران چین کے بہار تہوار کی روایات اور غیر مادی ثقافتی ورثے کے مختلف عناصر متعارف کرائے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہاربن آئس اینڈ اسنو ورلڈ جیسے چین کی سرمائی سیاحت کے نمایاں وسائل کو بھی اجاگر کیا گیا جس سے امریکی شرکاء کو چین کی سیاحت میں موسمی تنوع اور رنگا رنگی کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملا۔
لاس اینجلس، امریکہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
جنوبی کیلیفورنیا میں "ڈسکور ونٹر چائنہ” کے عنوان سے خصوصی سفری نمائش
رنگا رنگ تقریب ساحلی شہر نیوپورٹ بیچ میں نئے چینی سال کے اختتام پر منعقد ہوئی
بہار تہوار کی ثقافتی جھلکیوں کو چین کی سرمائی سیاحت کے مناظر سے یکجا کیا گیا
تقریب کا انعقاد ساحلی شاپنگ سینٹر فیشن آئی لینڈ میں ہوا
چائنہ نیشنل ٹورسٹ آفس لاس اینجلس نے پروگرام کا اہتمام کیا
جنوبی کیلیفورنیا کی مختلف مقامی برادریوں کے افراد شریک ہوئے
شرکا کو غیر مادی ثقافتی ورثے کے مختلف عناصر کا تعارف کرایا گیا
ہاربن آئس اینڈ اسنو ورلڈ سمیت نمایاں سرمائی مقامات اجاگر کئے گئے
امریکی شرکاء کو چین کی موسمی سیاحتی تنوع سے آگاہی حاصل ہوئی
ثقافتی تبادلے کے ذریعے سیاحتی روابط کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی




