اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاروند کیجریوال کا دہلی کی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان

اروند کیجریوال کا دہلی کی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے منصب سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال آئندہ 48 گھنٹوں میں باضابطہ طور پر عہدے سے مستعفی ہو سکتے ہیں۔اس حوالے سے اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ جب تک میں مقدمات سے بری نہیں ہوجاتا وزیراعلیٰ کے عہدے پر نہیں بیٹھوں گا۔

یاد رہے کہ نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو 13 ستمبر کو تہاڑ جیل سے رہا کیا گیا تھا، انہیں کرپشن کے الزام میں عام انتخابات سے چند ہفتے قبل گرفتار کیا گیا  تھا۔واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اہم سیاسی مخالف سمجھا جاتا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!