انٹرنیشنلچند روز میں ایران پر مزید تباہ کن حملے ہوسکتے ہیں، امریکہ...

چند روز میں ایران پر مزید تباہ کن حملے ہوسکتے ہیں، امریکہ کا انتباہ

امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کیخلاف جاری کارروائیوں پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں ایران پر مزید تباہ کن حملے ہوسکتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں موجود امریکی شہری فوری طور پر اپنے قریبی سفارتخانوں سے رابطہ کریں، 1600امریکی شہریوں نے خطے سے انخلا کیلئے مدد طلب کی ہے۔

مارکو روبیو نے انکشاف کیا کہ ایک امریکی قونصلیٹ کے احاطے اور پارکنگ ایریا میں ڈرون گرایا گیا ہے جبکہ امریکی سفارتی دفاتر براہِ راست حملوں کی زد میں ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران خطے میں امریکی سفارتخانوں کو نشانہ بنا رہا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، اگر ایرانی رجیم کو جوہری طاقت مل گئی تو اسکے نتائج انتہائی خطرناک ہونگے، ہم ایران کو بیلسٹک میزائلوں کے پیچھے چھپنے نہیں دینگے، امریکی سینٹکام ایرانی میزائل صلاحیت کو تباہ کرنے میں مصروف ہے، دنیا کی دو طاقتور ترین فضائیہ اس مشترکہ آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، امریکہ مقاصد کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھے گا، ایرانی جوہری صلاحیت، میزائل پروگرام اور بحریہ امریکی اہداف میں شامل ہیں، ان میں سے تین بڑے اہداف تقریباً حاصل کئے جا چکے ہیں۔

مارکو روبیو نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے درست وقت کا انتخاب کرتے ہوئے ایران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا، اگر اسوقت اقدام نہ کیا جاتا تو مستقبل میں ایران کو روکنا مشکل ہو سکتا تھا، فضائی حدود کی بندش سے کچھ چیلنجز ضرور درپیش ہیں تاہم مشترکہ آپریشن اسی لئے کیا گیا تاکہ اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا جا سکے۔

 

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں