اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی فکسڈ اثاثہ جات کی سرمایہ کاری میں پہلے 8ماہ کے...

چین کی فکسڈ اثاثہ جات کی سرمایہ کاری میں پہلے 8ماہ کے دوران 3.4 فیصد اضافہ

بیجنگ: چین کی فکسڈ اثاثہ جات کی سرمایہ کاری میں رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں  3.4 فیصد اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس ) کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ  اعداد و شمارکے مطابق اس عرصے کے دوران سرمایہ کاری کا حجم 329 کھرب 40ارب یوآن(تقریباً46کھرب 40ارب ڈالر)رہا۔

جنوری تا اگست  کے دوران انفراسٹرکچر کی تعمیر میں کی گئی  سرمایہ کاری میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 4.4 فیصد اور پیداواری شعبے کی سرمایہ کاری میں 9.1 فیصد اضافہ ہوا۔ خاص طور پر ہائی ٹیک صنعتوں میں سرمایہ کاری میں  10.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پراپرٹی سیکٹر کے علاوہ سال کے پہلے آٹھ ماہ  میں ملک کی فکسڈ اثاثہ کی سرمایہ کاری میں   گزشتہ سال کی نسبت 7.7 فیصد اضافہ جبکہ  پراپرٹی ڈویلپمنٹ میں سرمایہ کاری 10.2 فیصد گر گئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!