غیر ملکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران کی جانب سے خلیجی ممالک میں موجود امریکی بیسز پر 450 میزائلوں اور 1ہزار 140 ڈرونز سے حملے کئے گئے ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے کہا ہے کہ بحرین کے علاقے شیخ عیسی میں امریکی فضائی اڈے پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملہ کیا ہے، امریکی فضائی اڈے پر 20ڈرون اور 3 میزائل داغے گئے ہیں، حملے میں امریکی ایئر بیس کی مرکزی کمانڈ اور ہیڈ کوارٹر کی عمارت کو تباہ کر دیا گیا اور ایندھن کے ٹینکوں کو آگ لگا دی گئی۔




