پاکستانخطے کی کشیدہ صورتحال، خلیجی و مشرق وسطی ممالک کی 116 پروازیں...

خطے کی کشیدہ صورتحال، خلیجی و مشرق وسطی ممالک کی 116 پروازیں منسوخ

خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث خلیجی ممالک و مشرقی وسطی کے ممالک کی 116 پروازیں منسوخ کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، قطر، شارجہ، کویت اور بحرین کی 32پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اسلام آباد ایئر پورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، دوحہ، بحرین، کویت اور شارجہ سمیت دیگر ایرپورٹس کی 28پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

لاہور ایئر پورٹ پر دبئی، ابوظہبی، قطر، کویت اور بحرین کی 20پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ملتان ایئر پورٹ سے دبئی، شارجہ، راس الخیمہ، بحرین، دوحہ اور کویت کی 10 پروازیں منسوخ کی گئیں ہیں جبکہ فیصل آباد سے 4، کوئٹہ ایئر پورٹ سے مشرقِ وسطی کی 2پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں