اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی کوسٹ گارڈ کے جہاز مشترکہ مشقوں کے لیے روس روانہ

چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز مشترکہ مشقوں کے لیے روس روانہ

بیجنگ: چینی کوسٹ  گارڈ ( سی سی جی) کے جہاز مشترکہ مشقوں اور سمندری گشت کے لیے گزشتہ روز روس روانہ ہوگئے۔

سی سی جی کے مطابق، چین اور روس  کے کوسٹ گارڈز بحری سلامتی کے خطرات کے خلاف کریک ڈان اور میری ٹائم ریسکیو کے لیے مشترکہ مشقیں کریں گے، جس کے بعد دونوں ممالک کے بحری جہاز مشترکہ طور پر شمالی بحرالکاہل میں گشت کریں گے۔

سی سی جی نے  بتایا کہ مشترکہ مشقوں اور گشت کا ہدف کوئی تیسرا ملک نہیں   اور ان کا موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی حالات سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔

سی سی جی نے مزید بتایا کہ اس کا مقصد دونوں ممالک کے میری ٹائم قانون نافذ کرنے والے دستوں کے درمیان دوستانہ اور عملی تعاون کو مضبوط اور مستحکم کرنا، مشترکہ گشت کے تنظیمی اور رابطہ  کے طریقہ کار کو بہتر بنانا اور مختلف بحری سلامتی کے خطرات کا مشترکہ طور پر  مقابلہ کرنے  کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!