انٹرنیشنلبرطانیہ، فرانس اور جرمنی کا ایران کے خلاف دفاعی اقدامات کرنے کا...

برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا ایران کے خلاف دفاعی اقدامات کرنے کا اعلان

لندن (شِنہوا) برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف ضروری اور متناسب  دفاعی اقدام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

 گزشتہ روز جاری کئے گئے  مشترکہ بیان میں تینوں ممالک نے کہا ہے کہ ہم خطے میں اپنے مفادات اور اپنے اتحادیوں کے مفادات کا دفاع کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ان  اقدامات میں ایران کے میزائل اور ڈرونز داغنے کی صلاحیت کو تباہ کرنے کے لئے ممکنہ طور پر ضروری اور متناسب دفاعی اقدام شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے اس معاملے میں خطے میں امریکہ اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

علاوہ ازیں برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا کہ برطانیہ نے امریکہ کی طرف سے مخصوص اور  محدود دفاعی مقصد  کے لئے  برطانوی اڈوں کو استعمال کرنے کی درخواست قبول کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیج میں ہمارےشراکت داروں نے ہمیں کہا ہے کہ ہم ان کے دفاع کے لئے مزید اقدامات کریں، برطانوی طیارے مربوط دفاعی کارروائیوں کے حصے کے طور پر فضا میں موجود ہیں جنہوں نے پہلے  ہی ایرانی حملوں کو  کامیابی سے روکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطرے کو روکنے کا واحد راستہ میزائلوں کے منبع، انہیں ذخیرہ کرنے کے گوداموں اور ان کے لانچرز کو تباہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ ایران پر ابتدائی حملے میں شامل نہیں تھا اور اب بھی جارحانہ کارروائی میں شامل نہیں ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں