تازہ ترینچین کی باکس آفس آمدن 10 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی

چین کی باکس آفس آمدن 10 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی

بیجنگ (شِنہوا) چین کی باکس آفس آمدن اس سال اب تک 10 ارب یوآن (تقریباً 1.44 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی ہے۔

ملک کے سب سے بڑے آن لائن فلم ٹکٹ پلیٹ فارم ماؤیان کے مطابق اتوار کی شام تقریباً 7 بجے باکس آفس آمدن نے 10 ارب یوآن کی حد عبور کی۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس دوران تقریباً 22 کروڑ 50 لاکھ فلمی ٹکٹ فروخت ہوئے جبکہ مجموعی نمائشوں کی تعداد 2 کروڑ 61 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

چائنہ فلم ایڈمنسٹریشن کی جانب سے پہلے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ نمایاں اضافہ بڑی حد تک نئے چینی سال کی تعطیلات کے باعث ہوا جو 15 فروری سے 23 فروری تک جاری رہیں اور اس دوران باکس آفس فروخت 5 ارب 75 کروڑ یوآن سے زائد رہی۔

ماویان نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ اس سال فلم بینوں کے رجحان میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی جہاں 25 سال سے کم عمر افراد مجموعی ناظرین کا 27.61 فیصد رہے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ شرح 23.53 فیصد تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں