انٹرنیشنلامریکہ سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی، علی لاریجانی

امریکہ سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی، علی لاریجانی

ایران کی اعلیٰ سلامتی قیادت نے امریکا کیساتھ مذاکرات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تہران واشنگٹن سے بات چیت نہیں کریگا۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران نے امریکی انتظامیہ سے مذاکرات شروع کرنے کی کوئی درخواست نہیں کی، انہوں نے ان میڈیا رپورٹس کو بھی غلط قرار دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ایران مذاکرات کا خواہاں ہے۔

لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر حقیقی سوچ نے مشرق وسطی کو عدم استحکام سے دو چار کر دیا ہے، امریکا کو اب خطے میں اپنے فوجیوں کے مزید جانی نقصان کا خدشہ لاحق ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ایران نے عرب ملکوں پر حملہ نہیں کیا، عرب ملکوں کی سرزمین پر اڈے ہمارے خلاف استعمال ہونگے تو جواب ملے گا، امریکی اڈے عرب سرزمین نہیں ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں