پنجاب حکومت نے 50 کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ قائم کر کے مستحق فنکاروں کو مالی تحفظ فراہم کرنے کیلئے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔
یہ پروگرام پنجاب آرٹسٹ خدمت کارڈ کے ذریعے فنکاروں کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے مرتب کیا گیا ہے جس کے تحت اہل فنکاروں کو ماہانہ 5,000 روپے وظیفہ فراہم کیا جائیگا، ابتدائی مرحلے میں 63 مستحق فنکاروں کو فی کس 15,000 روپے ادا کئے گئے۔
وظیفہ کی ادائیگی بینک آف پنجاب کے ذریعے ہوگی، پروگرام کیلئے سال کے آغاز میں درخواستیں طلب کی گئیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2,702 درخواستیں موصول ہوئیں۔
قواعد و ضوابط کے مطابق سکروٹنی کے بعد 1,831 فنکار اہل قرار پائے، جن کا ڈیٹا پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کو بھجوا دیا گیا اور فنڈز جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
مستحق فنکاروں کیلئے تعلیمی گرانٹ 3 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، میڈیکل گرانٹ 2 لاکھ روپے اور دیگر امداد 1لاکھ روپے ہے، 80 سال سے زائد عمر کے فنکاروں کیلئے ماہانہ 10سے 15ہزار روپے پنشن دینے کی تجویز زیر غور ہے۔
54 سال سے زائد عمر کے فنکاروں کیلئے ریلیف سکیم متعارف کروانے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔




