اتوار, مارچ 1, 2026
پاکستانکراچی، تجاوزات کیخلاف کارروائی، مشتعل افراد کی فائرنگ، علاقہ میدان جنگ بن...

کراچی، تجاوزات کیخلاف کارروائی، مشتعل افراد کی فائرنگ، علاقہ میدان جنگ بن گیا

شہر قائد میں صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب تجاوزات کیخلاف کارروائی کے دوران نامعلوم مشتعل افراد نے شدید ہنگامہ کر کے علاقہ کو میدان جنگ بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے اس دوران شدید ہوائی فائرنگ بھی کی جس سے پورا علاقہ گونج اٹھا اور مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، ٹائر جلا کر ٹریفک کو بھی معطل کر دیا گیا۔

علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقامی انتظامیہ کے ہمراہ جیسے ہی اینٹی اینکروچمنٹ ٹیم آپریشن کیلئے پہنچی تو نامعلوم مشتعل افراد کی جانب سے شدید فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلایا گیا جس کی وجہ سے عملے کو پسپا ہونا پڑا۔

فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تاہم اس دوران بھی نامعلوم افراد کی جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری تھا جبکہ پولیس صورتحال پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف رہی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!