اتوار, مارچ 1, 2026
انٹرنیشنلرضا پہلوی کی ایرانی عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل

رضا پہلوی کی ایرانی عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل

سابق ایرانی شاہ کے جلا وطن بیٹے رضا پہلوی نے اسرائیل، امریکی حملوں کے بعد ایرانی عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حتمی فتح کے قریب ہیں، جلد ایران کو واپس لے کر دوبارہ تعمیر کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران پر اسرائیلی و امریکی حملوں کے بعد جاری بیان میں رضا پہلوی نے کہا کہ ایرانی عوام دوبارہ سڑکوں پر نکلیں، احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا وقت قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں جلد آپ کے درمیان پہنچنا چاہتا ہوں تاکہ مل کر ایران واپس لے سکیں اور اسے دوبارہ تعمیر کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حتمی فتح کے قریب ہیں، فوج، پولیس اور سیکیورٹی فورسز مذہبی قیادت سے علیحدگی اختیار کریں اور مستحکم و محفوظ منتقلی عمل کا حصہ بنیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!