ہفتہ, فروری 28, 2026
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین میں 2025 کے دوران روزانہ اوسطاً 26 ہزار نئی کاروباری کمپنیاں...

چین میں 2025 کے دوران روزانہ اوسطاً 26 ہزار نئی کاروباری کمپنیاں رجسٹر ہوئیں

بیجنگ(شِنہوا) 2025 کے دوران چین میں روزانہ اوسطاً 26 ہزار نئی قائم ہونے والی کاروباری کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے مطابق گزشتہ سال ملک بھر میں 2 کروڑ 57 لاکھ 40 ہزار نئے کاروباری ادارے قائم ہوئے۔

2025 میں چین میں غیر ملکی مالی معاونت سے چلنے والی کمپنیوں کی تعداد 70 ہزار 392 تھی، یہ شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 19.1 فیصد زیادہ ہے۔

2025 کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں شامل ممالک کے سرمایہ کاروں، جن میں وہ سرمایہ کار بھی شامل ہیں جو مخصوص آزاد تجارتی پورٹس کے ذریعے سرمایہ کاری کر رہے ہیں، نے چین میں 19 ہزار 756 کاروباری ادارے قائم کئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.7 فیصد اضافہ ہے۔ ان کمپنیوں نے گزشتہ سال چین میں  116.8 ارب یوآن (تقریباً 16.87 ارب امریکی ڈالر) کی براہ راست سرمایہ کاری کی۔یہ شرح سالانہ بنیادوں پر 1.9 فیصد زیادہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!