ہفتہ, فروری 28, 2026
تازہ ترینچینی طلب کے باعث آسٹریلوی بادام کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

چینی طلب کے باعث آسٹریلوی بادام کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

سڈنی (شِنہوا) چین میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث مالی سال 2024-25 میں آسٹریلوی بادام کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔

آسٹریلیا کی زرعی تحقیق و ترقی کی کمپنی ہورٹ انوویشن کی تازہ ترین سالانہ رپورٹ کے مطابق 2024-25کے دوران آسٹریلوی بادام کی برآمدی مالیت 1.3 ارب آسٹریلوی ڈالر (تقریباً 92 کروڑ 56 لاکھ امریکی ڈالر) کی بلند سطح تک  پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہے۔

2024-25 کے دوران آسٹریلوی بادام کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کمی اور برآمد ی حجم میں 2 فیصد کمی کے باوجود یہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ہورٹ انوویشن کا کہنا ہے کہ 2024-25 کے دوران آسٹریلیا نے ایک لاکھ 40 ہزار 503 ٹن بادام  برآمد کئے۔

رپورٹ میں 2024-25 کے لئے برآمدی منڈیوں کے اعداد و شمار شامل نہیں ہیں تاہم اس میں بتایا گیا ہے کہ چین کو باداموں کی برآمدات میں 2022-23 میں 33 ہزار 373 ٹن اور 2023-24 میں 76 ہزار 132 ٹن کا اضافہ ہوا۔

آسٹریلوی بادام بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم جیکسن نے آسٹریلوی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو بتایا کہ آسٹریلیا کے بادام کی برآمدات میں چین کا حصہ 61 فیصد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!