سال 2026 میں بہار کا تہوار جسے نیا چینی سال بھی کہا جاتا ہے 17 فروری کو آیا جس کی تعطیلات دو روز قبل شروع ہو کر مجموعی طور پر نو دن جاری رہیں۔
نئے چینی سال پر عجائب گھر کی سیر کرنا اب بہت سے لوگوں کے لئے جشن منانے کا نیا طریقہ بن گیا ہے۔
ہوبے کا دایے ٹونگ لو شان قومی آثار قدیمہ پارک اپنی کانسی کی ثقافت کے حوالے سےمشہور ہے۔ گارڈن پارٹی نے ٹیکنالوجی اور بصری مناظر پر مبنی شاندار لائٹ شو کے ذریعے یہاں کے قدیم ورثے کو زندہ کیا۔
تاریخی کرداروں کی عکاسی پیش کرنے والے فنکاروں کے ساتھ براہِ راست بات چیت بھی کر سکتے تھے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لی شی شی، سیاح
"یہ بہت مزے دار اور زندہ دل تجربہ تھا۔ مجھے بالکل یہ توقع نہیں تھی کہ عجائب گھر میں ایسا جشن سے بھرپور ماحول بھی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں میں نے کانسی کی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں سب کچھ سیکھا۔ واقعی ایسا محسوس ہوا کہ میں نئے چینی سال کو روایتی ثقافت میں مکمل طور پر ڈوب کر منا رہی ہوں۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لی لین شوان، اعلیٰ منصوبہ ساز، بہار تہوار گارڈن پارٹی، دایےٹونگ لو شان قومی آثار قدیمہ پارک
"ہم نے روایتی عوامی رسومات کو کانسی کی ثقافت کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ کیا۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ مہمان صرف نوادرات ہی نہ دیکھیں بلکہ تہوار کے خوشگوار ماحول کا لطف اٹھاتے ہوئے تاریخ سے مکمل آگاہی کا تجربہ بھی حاصل کریں۔ اس طرح وہ واقعی تاریخ کی حرارت محسوس کرنے کے ساتھ ساتھ ثقافت کے حسن کو بھی سراہ سکیں گے۔”
دایے، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
ہوبے کے عجائب گھر میں نئے چینی سال کی شاندار تقریبات
سیاحوں نے ٹیکنالوجی کے ذریعے تاریخی ورثے کا دلچسپ تجربہ حاصل کیا
عجائب گھر کی سیر بہار کے تہوار کو منانے کا نیا طریقہ بن گئی
دایے ٹونگ لو شان پارک کانسی کی ثقافت کے لئے مشہور ہے
گارڈن پارٹی میں ٹیکنالوجی اور لائٹ شو کے شاندار جلوے دکھائے گئے
فنکاروں نے تاریخ کی حرارت اور ثقافتی حسن محسوس کرنے کا موقع دیا
مہمانوں کو فنکاروں کے ساتھ براہِ راست بات چیت کا بھی موقع ملا
شرکا نے تہوار کے خوشگوار ماحول میں تاریخ اور ثقافت کا لطف اٹھایا




