جمعہ, فروری 27, 2026
تازہ ترینپڑھائی کے دوران انگلش نہ سیکھنے پر افسوس ہے، فٹبالر میسی

پڑھائی کے دوران انگلش نہ سیکھنے پر افسوس ہے، فٹبالر میسی

ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے پڑھائی کے دوران انگلش نہ سیکھنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک میکسیکن پوڈکاسٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت سی باتوں کا افسوس ہے جن میں سے ایک بچپن میں انگلش نہ پڑھنا بھی شامل ہے۔

میسی نے کہا کہ میرے پاس انگلش پڑھنے کا وقت تھا مگر میں نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا جس کا مجھے شدید افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کئی مرتبہ ایسے مواقع ملے جب دنیا کی حیران کن شخصیات سے بات چیت کرسکتا تھا مگر میں نے خود کو آدھا جاہل محسوس کیا۔

میسی کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ یہ سوچتا ہوں کہ کتنا احمق ہوں میں نے اپنا وقت ضائع کردیا، اسلئے میں اپنے بچوں پر زور دیتا ہوں کہ تعلیم پر مکمل توجہ دیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!