جمعہ, فروری 27, 2026
پاکستانلاہور وزیراعلیٰ کا کسانوں کو خود مختار بنانے کیلئے اہم اقدامات کا...

لاہور وزیراعلیٰ کا کسانوں کو خود مختار بنانے کیلئے اہم اقدامات کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں کے باعث پنجاب کو 5لاکھ ٹن سے زائد آلو کی ایکسپورٹ کے آرڈر مل گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اہم اجلاس میں روایتی کھیتی باڑی سے جدید زراعت تک کسان کی تقدیر بدلنے والے بڑے فیصلے کئے گئے ہیں، کسان کو خود مختار بنانے کیلئے اہم اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ ایگریکلچر انٹرنز اب اپنا کھیت، اپنا روزگار پروگرام کا حصہ ہونگے جس کی منظوری دیدی گئی ہے، انہوں نے ایگریکلچر انٹرنز کا ماہانہ وظیفہ 70ہزار روپے کرنے کی منظوری بھی دی۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں پہلی مرتبہ روف ٹاپ ہائیڈرو پونک پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں دو مرلہ چھت پر 280سے 350پودے لگائے جا سکیں گے۔

مریم نواز ہائیڈرو پونک سکیم سے سبزیوں کی پیداوار 32 گنا تک بڑھ سکے گی، جنوبی پنجاب تھل ایریا کی7ملین ایکڑ اراضی کوٹرانسفارمیشن آف ایگریکلچر ان تھل ایریا کے تحت قابل کاشت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام کے چوتھے فیز کی منظوری بھی دیدی، گرین ٹریکٹر پروگرام فیز فور میں ہائی ہارس پاور ٹریکٹر پر 15لاکھ روپے سبسڈی دی جائیگی، کم ہارس پاور ٹریکٹر پر سبسڈی 5 سے 7لاکھ روپے کر دی گئی۔

پنجاب میں پہلی مرتبہ آن فارم رین ہارویسٹنگ کیلئے گراؤنڈ ری چارج ویل کنواں بنانے کا پراجیکٹ متعارف کرایا گیا ہے جسکے ذریعے بارش کا پانی کنویں میں ڈالنے کا سسٹم لگایا جائیگا، لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات میں ایک ہزار گرانڈ ری چارج ویل، کنواں پر 5لاکھ روپے سبسڈی دی جائیگی، ایک ہزار آن فارم رین ہارویسٹنگ پونڈ پر 70 فیصد سبسڈی دی جائیگی، ملتان، ساہیوال، بہاولپور اور سرگودھا ماڈل ایگریکلچر مال پر 462ملین روپے کی ریکارڈ سیل کی گئی ہے، 50کلو میٹر تک ماڈل ایگریکلچر مال سے ہوم ڈیلیوری بھی دی جائیگی جبکہ ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام کے تحت 15لاکھ کاشتکاروں سے فردا فردا رابطوں کا ریکارڈ رکھا جائیگا۔

محکمہ زراعت پنجاب 50 نئے بلڈوزر بھی خریدیگا، اپنا کھیت اپنا روزگار کے تحت فی ایکڑ 50ہزار فنانشل سپورٹ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا، 16.5ملین ایکڑ پر گندم کی کاشت کا ٹارگٹ مکمل کرلیا گیا ہے، 22.30میٹرک ٹن گندم کی پیداوار متوقع ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!