جمعہ, فروری 27, 2026
انٹرنیشنلامریکہ سے مذاکرات کے تیسرے دور میں "اچھی پیش رفت" ہوئی، تکنیکی...

امریکہ سے مذاکرات کے تیسرے دور میں "اچھی پیش رفت” ہوئی، تکنیکی بات چیت پیر کو ویانا میں ہوگی، ایرانی وزیر خارجہ

تہران (شِنہوا) ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان جنیوا میں ہونے والے بالواسطہ جوہری مذاکرات کے تیسرے دور میں "اچھی پیش رفت” حاصل ہوئی ہے اور چوتھا دور جلد منعقد ہوگا۔

ایرانی اور امریکی وفود کے درمیان سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں کئی گھنٹے تک مذاکرات کے بعد سرکاری ٹی وی آئی آر آئی بی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عراقچی نے کہا کہ یہ ہمارے سب سے سنجیدہ اور طویل مذاکراتی ادوار میں سے ایک تھا۔ ہم نے صبح تقریباً 4 گھنٹے اور شام کو 2 گھنٹے سے زائد بالواسطہ بات چیت کی۔

عراقچی نے کہا کہ مذاکرات میں بنیادی طور پر اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمود البوسعیدی نے ثالثی کا کردار ادا کیا، جبکہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے بھی بعض شعبوں میں تعاون کیا اور ان کی تکنیکی شمولیت مفید ثابت ہوئی۔

عراقچی نے کہا کہ میں کہہ سکتا ہوں کہ ہماری گہری بات چیت کے دوران اچھی پیش رفت ہوئی۔ ہم نے جوہری معاملے اور پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے معاہدے کے نکات پر سنجیدگی سے گفتگو کی۔

عراقچی نے مزید کہا کہ اگرچہ بعض امور پر اختلافات برقرار ہیں تاہم دیگر معاملات پر دونوں فریقین کے درمیان قریبی مفاہمت پیدا ہوئی ہے اور مذاکراتی حل کی تلاش میں سنجیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

عراقچی نے بتایا کہ دونوں فریقین نے آئندہ پیر سے ویانا میں تکنیکی جائزوں کا آغاز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایرانی اور امریکی وفود کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور بھی بہت جلد، ممکنہ طور پر ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!