جمعہ, فروری 27, 2026
تازہ ترینچین کے سالانہ دو اجلاسوں کے لئے پریس مرکز کھل گیا

چین کے سالانہ دو اجلاسوں کے لئے پریس مرکز کھل گیا

بیجنگ(شِنہوا)چین کی اعلیٰ مقننہ اور سیاسی مشاورتی  ادارے کے سالانہ اجلاسوں، جنہیں دو اجلاس بھی کہا جاتا ہے، کے لئے ایک پریس سنٹر بیجنگ  کے میڈیا سنٹر ہوٹل میں کھول دیا گیا ہے۔

14 ویں قومی عوامی کانگریس کا چوتھا اجلاس اور چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس  کی 14 ویں قومی کمیٹی کا چوتھا اجلاس بالترتیب 5 اور 4 مارچ کو شروع ہو گا۔

پریس سنٹر کے مطابق اس سال کے ‘‘دو اجلاسوں‘‘ کی کوریج کے لئے 3 ہزار سے زیادہ صحافیوں نے اندراج کرایا ہے، جن میں چین کے ہانگ کانگ، مکاؤ، تائیوان اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار صحافی بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر پریس کانفرنسز اور  تقاریب کا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گا جہاں اعلیٰ حکومتی عہدیداران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیں گے اور بڑی پالیسیوں اور ترقیاتی سمتوں کے متعلق تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!